صفائی سروے 2022 کے مدنظر : میونسپل کارپوریشن کی جانب سے ہوا صفائی ورکشاپ کا انعقاد


اُجین11نومبر(نیا نظریہ بیورو)صفائی سروے 2022 کو مدنظر رکھتے ہوئے میونسپل کارپوریشن سے منسلک تنظیموں کی جانب سے شہر کے تمام وارڈز میں صفائی آگاہی مہم چلائی جا رہی ہے۔اسی سلسلے میں جمعرات کو وارڈ نمبر 16 میں آر ڈبلیو اے کےلئے نگر کوٹ کمیونٹی ہال میں مکینوں کے ساتھ صفائی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔ورکشاپ میں موجود شہریوں کو صفائی سروے 2022 کے بارے میں معلومات دیتے ہوئے ایسوسی ایٹ آرگنائزیشن کے ممبران نے زیرو ویسٹ وارڈ کے ساتھ ساتھ گھروں سے نکلنے والے گیلے کچرے سے کھاد بنانے اور اس کے فوائد کے بارے میں بتایا۔نیز گھروں سے نکلنے والے کچرے کو الگ الگ ڈبوں میں رکھنے،کچرا کارپوریشن کے ذریعے چلائی جانے والی کوڑا اٹھانے والی گاڑی میں کچراڈالنے، یو ایم سی سیوا ایپ کے بارے میں معلومات دیتے ہوئے انہیں صفائی کے مقابلے میں زیادہ سے زیادہ حصہ لینے کے لیے ترغیب دی گئی۔