اقلیتی محکمہ کی جانب سے:


ابوالکلام آزاد کے یوم پیدائش پر ہوا تقریری مقابلے کا انعقاد
اُجین11نومبر(نیا نظریہ بیورو)آل انڈیا کانگریس کمیٹی اقلیتی ڈپارٹمنٹ کے قومی صدر عمران پرتاپ گڑھی،مدھیہ پردیش کے انچارج شاہنواز شیخ،مدھیہ پردیش کے ریاستی صدر حاجی مجیب قریشی کی ہدایت پر 11 نومبر کو ابوالکلام آزاد کے یوم پیدائش کے موقع پر اقلیتی محکمہ کی جانب سے ایک ڈوےژنل تقریری مقابلے کا انعقاد کیا گیا۔جس کا موضوع مولانا ابوالکلام آزاد، پنڈت جواہر لال نہرو کے خوابوں کا ہندوستان تھا۔
اُجین اقلیتی محکمہ کانگریس کمیٹی کے ڈوےژنل صدر سید مقصود علی نے بتایا کہ اُجین ڈوےژنل اقلیتی کانگریس کمیٹی کے زیراہتمام منعقدہ تقریری مقابلے میں 45 طلباءو طالبات نے حصہ لیا۔سلیکشن کمیٹی کے اراکین ناصر بیلم، واحد خان نے بہترین تقریر کرنے پر 10 بچوں کا انتخاب کیا۔ان طلباءکو شیلڈز سے نوازا گیا۔پروگرام کے مہمان خصوصی دلیپ راجپال قومی سکریٹری اقلیتی محکمہ کانگریس کمیٹی،روی بھدوریا سٹی کانگریس ورکنگ صدر، انجو جاٹوا سٹی ویمن کانگریس صدر،قیوم ناگوری ضلع صدر اقلیتی محکمہ،ماجد خان لالہ سٹی صدر، ریاض خان، لقمان ناگوری،خورشید منصوری، ہارون چھپا، اسلم خان موجود تھے۔
پروگرام کی صدارت مدھیہ پردیش کانگریس کمیٹی ریاستی سکریٹری محکمہ اقلیتی ڈوےژنل صدر سید مقصود علی نے کی۔ مہمان خصوصی راجپال نے اپنے خطاب میں کہا کہ کچھ فرقہ پرست طاقت ملک کو توڑنا چاہتی ہے،ہمیں مل کر ہندو مسلم اتحاد کے ساتھ ان کا مقابلہ کرنا چاہیے۔ پروگرام کی نظامت امید پبلک اسکول کے ڈائریکٹر ماجد خان نے کی۔اظہار تشکر ڈوےژنل سیکرٹری مشتاق حسین نے کیا۔