پی ایم کسان یوجنا: 15 دسمبر کو ڈالی جائےگی 10ویںقسط ،کسانوں کے کھاتے میں آئےں گے2000 روپے


بھوپال11نومبر(نیا نظریہ بیورو)وزیر اعظم(پی ایم)کسان یوجنا کے تحت کسانوں کے کھاتے میں 10ویں قسط 15 دسمبر کو آئے گی۔ پردھان منتری کسان سمان ندھی یوجنا کے تحت کسانوں کو 2000 روپے دیے جائیں گے۔ مرکزی حکومت نے مستحقین کی فہرست بھی جاری کر دی ہے۔
اسکیم کے تحت کسانوں کے بینک کھاتوں میں سالانہ 6 ہزار روپے بھیجے جاتے ہیں۔ یہ رقم 2000-2000 روپے کی تین قسطوں میں بھیجی جاتی ہے۔ اب تک مودی حکومت نے ملک بھر کے تقریباً 11.37 کروڑ کسانوں کے بینک کھاتوں میں تقریباً 1.58 لاکھ کروڑ روپے ڈالے ہیں۔ حکومت نے اسکیم سے مستفید ہونے والوں کی فہرست جاری کردی ہے۔ ایسے میں کسان آن لائن جا کر فہرست میں اپنا نام چیک کر سکتے ہیں۔
اسکیم کے تحت رجسٹرڈ مستفیدین فہرست میں اپنا نام دیکھ سکتے ہیں۔ اس کے لیے پہلے آپ کو ویب سائٹ pmkisan.gov.in پر جانا ہوگا۔ یہاں فارمرز کارنر پر کلک کریں۔ اس میں آپ کو اپنے علاقے سے متعلق معلومات دینی ہوں گی۔ مثال کے طور پر ریاست، ضلع، ذیلی ضلع، بلاک اور گاو ¿ں کا نام بھرنا ہوگا۔ پھر Get Report پر کلک کریں۔ یہاں آپ کو ایک فہرست نظر آئے گی۔ اس میں آپ کو فائدہ اٹھانے والوں کی مکمل فہرست نظر آئے گی، جس میں آپ اپنا نام چیک کر سکتے ہیں۔
پی ایم کسان یوجنا کے لیے رجسٹریشن کے لیے کہیں جانے کی ضرورت نہیں ہے۔ آپ ویب سائٹ pmkisan.gov.in کے فارمر کارنر پر جا کر نئے فارمر رجسٹریشن پر اندراج کرا سکتے ہیں۔ اس میں آدھار اور بینک اکاو ¿نٹ سے متعلق معلومات کو فارم میں بھرنا ہوگا۔