13نومبر تک ادا کرسکتے ہیں نل کے بیل:کمشنر


دو دن بند رہا ای میونسپلٹی پورٹل،دیا گیا تین دن کا اضافی وقت ،کوئی سرچارج نہیں
بھوپال11نومبر(نیا نظریہ بیورو)میونسپل کارپوریشن نے بھوپال کے تقریباً 2.25 لاکھ پانی صارفین کو راحت دی ہے۔ وہ 13 نومبر تک پانی کے چارجز جمع کرا سکیں گے۔ ان سے کوئی اضافی چارج نہیں لیا جائے گا۔
کمشنر کے وی ایس چودھری کولسانی نے بتایا کہ ای نگر پالیکا پورٹل گزشتہ دو دنوں سے بند تھا۔ کارپوریشن صرف ای نگر پالیکا پورٹل کے ذریعے ہی ٹیکس جمع کرتی ہے۔ ایسے میں لوگ واٹر چارجز بھی جمع نہیں کرا سکے۔وہیں کارپوریشن پہلی سے 10 تاریخ تک پانی کے چارجز وصول کرتی ہے۔ اس کے بعد جمع کرنے والوں سے سرچارج وصول کیا جاتا ہے۔ اس میں کارپوریشن نے عوام کو راحت دی ہے۔ انہیں 3 دن کا اضافی وقت دیا گیا ہے۔ ان سے 13 نومبر تک موجودہ ماہ کے صارفین کے چارجز کی ادائیگی پر کوئی سرچارج نہیں لیا جائے گا۔
بھوپال میں گھریلو پانی کے کنکشن کے تقریباً 2 لاکھ 20 ہزار صارفین ہیں۔ ان میں 180 روپے فی کنکشن ماہانہ وصول کیا جاتا ہے۔ اس کے علاوہ تقریباً 1500 سوسائٹیوں کو بلک کنکشن دیے گئے ہیں۔ جن سے 14 روپے 10 پیسے فی 1000 لیٹر کے حساب سے بل وصول کیا جاتا ہے۔ اس کے علاوہ تجارتی کنکشن بھی ہیں۔
کارپوریشن کو 2020-21 میں واٹر چارجز سے 46 کروڑ روپے کی رقم ملی تھی۔ اس سے قبل سال 2019-20 میں 39 کروڑ روپے کی رقم موصول ہوئی تھی۔