ریاست میں متاثرین کی تعداد پہنچی392،راجدھانی میں95 معاملے


بھوپال:9اپریل(نیانظریہ بیورو)
مدھیہ پردیش میںکورونا وائرس کا معاملہ مسلسل بڑھ رہا ہے، گذشتہ 24گھنٹے میں 74نئے انفیکٹیڈ کے سامنے آنے کے بعد ریاست میں پازیٹیو مریضوں کی تعداد بڑھ کر 392ہوگئی ہے۔ وہیں ریاست میں اب تک اس انفیکشن کی زد میں آنے سے کل 30مریضوں کی موت ہوچکی ہیں۔ بروز بدھ ریاست میں کل 5موت کے ساتھ 62نئے پازیٹیو کیس سامنے آئے۔ اندور میں40پازیٹیو مریض کے ملنے کے ساتھ ساتھ پانچ لوگوں کی گذشتہ بدھ کو اس انفیکشن کی زد میں آنے سے موت ہوچکی ہے۔ جس کے ساتھ اندور میں متاثرین کی تعداد بڑھ کر 213پہنچ گئی ہے ۔ وہیں راجدھانی میں بروزبدھ 11نئے کورونا پازیٹیو معاملے سامنے آئے ہیں۔ جس کے ساتھ راجدھانی میں متاثرین کی تعداد بڑھ کر 95ہوگئی ہے۔ بھوپال میں ایک مریض کی اس وائرس کی زد میں آنے سے موت ہوچکی ہے۔ غورطلب ہے کہ اجین میں چار ، چھندواڑہ میں دو ، اٹارسی میں چار، سیندھوا میں9معاملوں کے ساتھ رائسین ، ودیشہ،گنج بسودہ اور جبل پور میں ایک ایک نئے معاملے سامنے آئے ہیں۔ جبل پور میں 12دنوں کے بعد ایک کیس سامنے آنے کے بعد ضلع میں افراتفری کا ماحول ہے۔ وہیں رائسین سے پہلا انفیکٹیڈ مریض ملنے کے بعد رائسین میں پوری طرح سے کرفیو لگا دیا گیا ہے۔