گورنر ماحولیات، ثقافت اور فطرت کا تحفظ کریں: نائیڈو


نئی دہلی، 11 نومبر: نائب صدر اور راجیہ سبھا کے چیئرمین ایم وینکیا نائیڈو نے گورنروں پر بہتر مستقبل کے لیے ماحول کی حفاظت، ثقافت اور فطرت کو محفوظ کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ انہیں مرکز کی اسکیموں، پروگراموں اور مہمات پرکی پہل پر عمل درآمد کی نگرانی کرنی چاہیے۔
جمعرات کو یہاں گورنروں اور لیفٹیننٹ گورنروں کی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مسٹر نائیڈو نے کہا کہ گورنروں اور لیفٹیننٹ گورنروں کو انتظامیہ اور عوامی زندگی میں آئین کے فلسفے اور التزام کی سختی سے پابندی کو یقینی بنانا چاہیے۔
انہوں نے گورنروں اور لیفٹیننٹ گورنروں پر زور دیا کہ وہ ’سب کا ساتھ-سب کا پریاس‘ کے منتر سے متاثر مرکزی حکومت کی اسکیموں، پروگراموں اور مہموں کی نگرانی اور رہنمائی کریں۔