اسکولی طلباء نے آف لائن امتحان کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کیا

نئی دہلی، 11 نومبر: سنٹرل بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن (سی بی ایس ای) اور آئی سی ایس ای کی 10ویں اور 12ویں جماعت کے وقفے وقفے سے امتحان صرف آف لائن موڈ (کلاس روم میں بیٹھ کر) منعقد کرنے کے خلاف کئی طلباء نے سپریم کورٹ سے رجوع کیا ہے۔
طلباء نے کورونا کی وبا کے بڑھنے کے امکان کا حوالہ دیتے ہوئے متبادل انتظام کے طور پر امتحان آن لائن میڈیم سے کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔
سی بی ایس ای 16 نومبر سے اور آئی سی ایس ای 22 نومبر سے امتحانات منعقد کرنے جا رہی ہے۔