تومرنے ناگالینڈ میں کسان بھون کا افتتاح کیا، شہد کی مکھیاں پالنے والوں سے بات چیت کی


نئی دہلی 12 نومبر: زراعت اور کسانوں کی بہبود کے مرکزی وزیر نریندر سنگھ تومر نے ناگالینڈ میں واقع سنٹرل انسٹی ٹیوٹ آف ہارٹیکلچر میں کسان بھون کا جمعرات کوافتتاح کیا۔
اس موقع پر شہد کی مکھیاں پالنے والوں کی کانفرنس بھی منعقد کی گئی۔
جناب تومر نے کہا کہ حکومت شہد کی مکھیاں پالنے والوں کے لئے ‘فارمر پروڈیوسر آرگنائزیشن’ (پی ایف او) کے قیام کی بھی حوصلہ افزائی کرے گی تاکہ ان کی لاگت کم ہواور اوربازارمیں ان کی طاقت بڑھے۔