ملک میں کورونا کے 12 ہزار سے زائد نئے کیسز


نئی دہلی، 12 نومبر: ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کیسزمیں ایک دن پہلے کی نسبت کچھ کمی درج کی گئی اور اس دوران تقریباً ساڑھے 12 ہزار نئے کیسز سامنے آئے ہیں، تاہم صحتیاب ہونے والوں کی تعداد نسبتاً زیادہ رہنے سے ایکٹوکیسز گراوٹ جاری ہے ۔
دریں اثنا جمعرات کو ملک میں 53 لاکھ 81 ہزار 889 افراد کو کورونا کے ٹیکے لگائے گئے اور اب تک ایک ارب 10 کروڑ 79 لاکھ 51 ہزار 225 افراد کی ٹیکہ کاری کی گئی ہے ۔
مرکزی وزارت صحت کی طرف سے جمعہ کی صبح جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے 12,516 نئے کیسز سامنے آئے ہیں اور اس کے ساتھ ہی متاثرین کی تعداد بڑھ کر تین کروڑ 44 لاکھ 14 ہزار 186 ہو گئی ہے۔ اس دوران 13 ہزار 155 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں اور اس کے ساتھ ہی اس وبا کو شکست دینے والوں کی تعداد بڑھ کرتین کروڑ 38 لاکھ 14 ہزار 80 ہوگئی ہے۔
ملک میں ایکٹو کیسز 1140 کم ہو کر 137416 ہو گئے ہیں ۔ اسی عرصے میں 501 مریضوں کی موت ہونے سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر چار لاکھ 62 ہزار 690 ہو گئی ہے ۔ ملک میں ایکٹوکیسز کی شرح 0.40 فیصد ،شفایابی کی شرح 98.26 فیصد اورشرح اموات 1.34 فیصد پر برقرار ہے۔
ایکٹیو کیسز کے معاملے میں کیرالہ ملک میں پہلے نمبر پر ہے، جہاں ایکٹیو کیسز 833 کم ہو کر 70,251 رہ گئے ہیں۔ ریاست میں 7638 مریضوں کے صحتیاب سے کورونا سے نجات پانےوالوں کی تعداد بڑھ کر 4936791 ہو گئی ہے۔ اسی عرصے میں 419 مریضوں کی موت ہونے سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 35040 ہو گئی ہے۔
مہاراشٹر میں ایکٹو کیسز 47 کم ہو کر 15997 رہ گئے ہیں جبکہ مزید 28 مریضوں کی موت سے مرنے والوں کی تعداد 140475 ہو گئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی کورونا سے نجات پانے والوں کی تعداد کم ہو کر 6464948 ہو گئی ہے۔