بی جےپی کی انتخابی حکمت عملی کو حتمی شکل دینے وارانسی پہنچیں گے شاہ


لکھنؤ:11نومبر: مرکزی وزیر داخلہ و بی جے پی کے سابق صدر امت شاہ اترپردیش اسمبلی انتخابات کےپیش نظر پارٹی کی پورانچل میں انتخابی حکمت عملی کو حتمی شکل دینے کے لئے جمعہ کو وارانسی پہنچیں گے۔
بی جےپی کی ریاستی اکاوئی کے ذریعہ دی گئی جانکاری کے مطابق شاہ دو روزہ دورے پر پوروانچل دورے کے دوران وارانسی کے علاوہ اعظم گڑھ بھی جائیں گے۔
بی جےپی کے وارانسی علاقے کے ریجنل صدر مہیش چندر شریواستو نے ان کے یاترا پروگرام کے بارے میں بتایا کہ شاہ 12نومبر کی شام 5بجےوارانسی واقع اسمبلی انچارجوں، ضلع صدور اور ضلع انچارجوں کے ساتھ میٹنگ کو خطاب کریں گے۔