ریل ٹیل کارپوریشن کشمیر میں ٹنل ریڈیو کمیونیکیشن سسٹم نصب کرے گا


نئی دہلی، 10 نومبر: ریل ٹیل کارپوریشن آف انڈیا لمیٹڈ کو جموں و کشمیر میں زیر تعمیر ریلوے لائن پر سرنگوں میں مواصلاتی نظام فراہم کرنے کا کام سونپا گیا ہے، جس میں ادھم پور سے بانیہال تک ریل سیکشن پر سروس کے ایک اہم معاملہ کا تدارک ہوگیا ہے۔
ریل ٹیل ریلوے کی وزارت کا ایک ادارہ ہے، جو شمالی ریلوے کے ادھم پور-سری نگر-بارہمولہ سیکشن میں ریل لنک پروجیکٹ کے کونکن ریلوے کے دائرہ اختیار کے حصوں میں انٹیگریٹڈ ٹنل کمیونیکیشن سسٹم (وی ایچ ایف سمپلیکس) کی فراہمی کا کام سونپا گیا ہے۔
یہ پروجیکٹ 86.90 کروڑ روپے کا ہے۔