کیجریوال حکومت نے کھلے میں آگ جلانے سے روکنے کے لیے تشکیل دیں 550 ٹیمیں


نئی دہلی، 11 نومبر: دہلی کے وزیر ماحولیات گوپال رائے نے آلودگی پر قابو پانے کے لیے جمعرات کو اینٹی اوپن برننگ کمپئن کا آغاز کیا، جس کے تحت 550 ٹیمیں دن رات معائنہ کرکے اور گشت لگاکر جگہ جگہ جلنے والے کوڑے اور آگ لگنے کے واقعات کو روکیں گی۔
مسٹر گوپال رائے نے غازی پور لینڈ فل سائٹ کا معائنہ کرنے کے بعد کہا کہ 11 دسمبر تک جاری رہنے والی اس مہم کے تحت 550 ٹیمیں دن رات گشت کریں گی تاکہ کچرا جلانے اور آگ لگنے کے واقعات کو روکا جا سکے۔
اس کے ساتھ ہی کارپوریشن کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ لینڈ فل سائٹ پر آگ لگنے کے واقعات پر بروقت قابو پانے کے لیے ایکشن پلان تیار کرے۔