نکسلیوں کی جانب سے جنگل میں ڈمپ کیا گیا سامان سکیورٹی فورسزنے برآمد کیا


راج نندگاؤں، 11 نومبر: چھتیس گڑھ کے ضلع راج نندگاؤں کے بورتالاو تھانہ علاقےکے بڈانچھپا گاؤں کے جنگل سے سکیورٹی فورسز کے جوانوں نےنکسلیوں کی جانب سے ڈمپ کئےگئے ہتھیار، دھماکہ خیز مواد اور نکسلی لٹریچر برآمد کیا ہے۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ مخبر سے موصول ہونے والی اطلاع پر ضلع کے بورتالاؤ علاقے کے گاؤں بڈانچھپا کے جنگل میں آج نکسلیوں کی جامب سےڈمپ کیا گیا ایک پلاسٹک ڈرم برآمد کیا ۔
اس ڈرم کے اندرچھپا کر رکھی گئی چار دیسی بندوقیں، ادویات ، نکسل لٹریچر، سولر پلیٹ، کیبل وائر، بجلی کے تار، الیکٹرک سوئچ، بیٹری، پرانے کپڑے، ایک ٹارچ، پولی تھین، لوہے کی پلیٹ اور ڈرل مشین کے پرزے سمیت نکسلیوں کی جانب سے استعمال کیا جانے والا سامان ضبط کر لیا گیا ہے۔