پاکستان جانے والے تیرتھ یاتریوں کے لئے 14ور 15نومبر کو کووڈ جانچ کیمپ کا انعقاد کیاجائے گا


امرتسر، 11 نومبر: شرومنی گردوارہ پربندھک کمیٹی (ایس جی پی سی) گرو نانک دیو جی کے یوم پیدائش کے موقع پر گردوارہ جائے پیدائش شری ننکانہ صاحب، پاکستان جانے والے تیرتھ یاتریوں کے لئے 14اور 15نومبر کو ایک کووڈ۔
19 ٹیسٹ کیمپ کا انعقاد کرے گا۔
ایس جی پی سی کی صدر بی بی جاگیر کور نے ایس جی پی سی دفتر سے جمعرات کو جاری ایک پریس بیان میں کہا کہ کیمپ کا انعقاد محکمہ صحت کے تعاون سے شری امرتسر میں واقع ایس جی پی سی دفتر تیجا سنگھ سمندری ہال میں کیا جائے گا۔