شاہ نے یوم فخرکی تیاریوں کا جائزہ لیا


بھوپال 11 نومبر: مدھیہ پردیش کے وزیر جنگلات ڈاکٹر کنور وجے شاہ اور وزیر خوراک بساہولال سنگھ نے جمبوری میدان میں 15 نومبر کومنعقد ہونے والے قبائلی یوم فخر کی تقریب کی تیاریوں کا جائزہ لیا۔
سرکاری معلومات کے مطابق ان لیڈران نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی قبائلی کنونشن میں قبائلیوں کے لیے مختلف فلاحی اسکیموں کا آغاز کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ ملک کی آزادی میں قبائلی برادری کا اہم کردار رہا ہے۔