کشمیر:پٹن سے دس لاکھ روپیے مالیت کے مسروقہ سامان سمیت دوافراد گرفتار:پولیس


سری نگر،11 نومبر: پولیس نے جمعرات کے روز ضلع بارہمولہ کے پٹن علاقے سے دو نوجوانوں کو گرفتار کرکے ان کی تحویل سے دس لاکھ روپیے مالیت کے مسروقہ زیورات ضبط کرنے کا دعویٰ کیا۔
ایک پولیس ترجمان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ضلع بڈگام کے سوئبگ پولیس چوکی میں شوکت احمد زرگر ولد غلام نبی زرگر ساکن ڈمبی پورہ نامی ایک دکاندار نے 9 نومبر کو ایک شکایت درج کی جس میں کہا گیا کہ نامعلوم افراد نے اس کے جیولری دکان واقع مین چوک سوئبگ سے دس لاکھ روپیے مالیت کے سونے کے زیورات لوٹ لئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ دوران تحقیقات دکان کے سی سی ٹی وی کیمرہ کی مدد سے کئی مشتبہ افراد کو پوچھ تاچھ کے لئے اٹھایا گیا۔