بڈگام میں بھیانک آتشزدگی 5 ڈھانچے خاکستر


سری نگر،11 نومبر: جموں وکشمیر کے وسطی ضلع بڈگام کے وانگواس وانی محلہ چاڈورہ علاقے میں آگ کی ایک بھیانک واردات کے دوران ایک رہائشی مکان سمیت پانچ ڈھانچوں کو نقصان پہنچا ہے۔
فائر اینڈ ایمرجنسی بڈگام کے ایک سینئر آفیسر نے یو این آئی اردو کو بتایا کہ ’بڈگام کے وانگواس وانی محلہ علاقے میں رہائشی مکان سے آگ نمودار ہوئی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے اپنے متصل مزید دو مکانوں اور گاﺅ خانے کو لپیٹ میں لے لیا‘۔
انہوں نے کہا کہ فائر اینڈ ایمرجنسی اور مقامی لوگوں کی بروقت کارروائی کے نتیجے میں اگر چہ آگ کو مزید پھیلنے سے روکا گیا تاہم آتشزدگی کی اس واردات کے دوران تین مکانات اور ایک گاﺅ خانہ خاکستر ہوئے۔