کورونا واریئرس کی اندیکھی کررہی ہے حکومت:کمل ناتھ


بھوپال،11 نومبر: مدھیہ پردیش کے سابق وزیراعلی اور کانگریس سینئر رہنما کمل ناتھ نے ریاستی حکومت پر کووڈ-19 وائرس کے انفیکشن کے دوران کورونا واریئرس کےلئے کئے گئے اعلان کی اندیکھی کرنے کا الزام لگایا ہے۔
مسٹر کمل ناتھ نے ٹویٹ کے ذریعہ سے کہا ہے کہ ٹیکہ کاری مہم کی شروعات میں ریاستی حکومت نے کورونا واریئرس کےلئے جو وعدے اور اعلانات کئے تھے،آج ان کی اندیکھی کی جارہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ریاست میں کورونا انفیکشن کے دوران ان فرنٹ لائن ورکرس نے رات دن کام کرکے،اپنی جان جوکھم میں ڈال کر ٹیکہ کاری مہم کو کامیاب بنایا ہے۔