بائک چوری کے معاملے میں چار ملزم گرفتار


بھرتپور،11 نومبر: راجستھان میں بھرتپور کے نگرتھانہ علاقے میں پولیس نے موٹرسائکل لوٹ اور چوری کی واردات کو انجام دینے کے معاملے میں چار ملزمین کو گرفتار کیا ہے۔
پولیس کے مطابق گرفتار ملزمین نے 29 اکتوبر کو ہتھیار دکھاکر نگر تھانہ علاقے کے پیراکا گاؤں کے رہنے والے ونود سے اس کی موٹرسائکل اور قریب آٹھ ہزار روپے لوٹ لیے تھے۔
ملزمین کے پاس سے چار دیسی پستول،14 زندہ کارتوس ملے ہیں۔