یوگی کی اتراکھنڈ سے نقل مکانی نہ ہوتی تو یوپی کے پانچ سال خراب نہ ہوتے:اکھلیش


مظفر نگر:11نومبر: سماجو ادی پارٹی(ایس پی)سربراہ اکھلیش یادو نے اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آتیہ ناتھ پر ریاست کے لوگوں سے وعدہ خلافی کرنے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ اگر وزیر اعلی یوگی کا اتراکھنڈ سے نقل مکانی نہ ہوتی تو ریاست کے لوگوں کاپانچ سال کا وقت برباد نہ ہوا ہوتا۔
یادو نے جمعرات کو کشیپ سماج کے سمیلن میں ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتےہوئے اترپردیش میں یوگی حکومت کو ہر محاذ پر ناکام بتایا۔
انہوں نے وزیر اعلی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا’کل یوگی جی یہاں آکر لوگوں کے نقل مکانی کا مسئلہ اٹھا رہے تھے لیکن سچ تو یہ ہے کہ اگر وزیر اعلی کا اتراکھنڈ سے نقل مکانی نہ ہوئی ہوتی تو آپ کے پانچ سال خراب نہ ہوتے۔