دیوریا میں اجتماعی عصمت دری کے ملزمین کو جیل


دیوریا:11نومبر: اترپردیش کے ضلع دیوریا کے سلیم پور علاقے میں چھٹھ گھاٹ پر گئی ایک لڑکی سے عصمت دری کرنے کے ملزم چار افراد کو گرفتار کر کے پولیس نے جیل بھیج دیا ہے۔
سلیم پور ریجنل افسر کپل منی سنگھ نے جمعرات کو بتایا کہ سلیم پور علاقے کے ایک گاؤں کی رہنے والی لڑکی نو نومبر کی شام چھٹھ پوجا دیکھنے کے لئے گھاٹ پر گئی تھی۔
متاثرہ کے والد نے اپنی تحریر میں کہا کہ گھاٹ پر موجود چار افراد لڑکی کو پکڑ کر جھاڑی میں لے گئے اور اس کے ساتھ منھ کالا کیا۔