ای ڈی نے منی لانڈرنگ معاملے میں سکھ پال کھہرا کو گرفتار کیا


جالندھر، 11 نومبر: انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے جمعرات کو پنجاب کانگریس لیڈر سکھ پال سنگھ کھہرا کو منشیات اور منی لانڈرنگ کے معاملے میں چنڈی گڑھ میں گرفتار کیا۔
وہ 2017 میں ‘عام آدمی پارٹی’ کے ٹکٹ پر الیکشن لڑ کر ایم ایل اے بنے تھے لیکن بعد میں استعفیٰ دے کر کانگریس میں شامل ہو گئے تھے۔
مسٹر کھہرا کے پی اے منیش نے بتایا کہ مسٹر کھہرا کو دہلی سے ای ڈی ٹیم کی جانب سے سیکٹر 18 کے ای ڈی آفس میں بلایا گیا تھا اور کل سے ان کے بیانات قلمبند کیے جا رہے تھے۔