نئی کتاب میں ہندوتوا کو دہشت گرد تنظیم سے تشبیہ دینے پر بی جے پی نے خورشید پر تنقید کی


نئی دہلی، 11 نومبر: بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے کانگریس کے سینئر لیڈر اور سابق مرکزی وزیر سلمان خورشید کی نئی کتاب ‘سن رائز اوور ایودھیا’ میں طورپر دہشت گرد تنظیموں آئی ایس آئی ایس اور بوکو حرام سے ہندوتوا کا موازنہ کرنے پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ہندوتوا کی توہین ہے اور اس سے ہندوستان کی آستھا کو ٹھیس پہنچتی ہے۔
بی جے پی کے ترجمان گورو بھاٹیہ نے جمعرات کو یہاں ایک پریس کانفرنس میں کانگریس پر ہندوؤں کے جذبات کی توہین کرنے کا الزام لگایا اور کہا کہ کانگریس نے آزادی کے بعد سے ہمیشہ ہندو مسلم سیاست کی ہے۔
کانگریس کی عبوری صدر سونیا گاندھی اور کانگریس رکن پارلیمنٹ راہول گاندھی کے کہنے پر ہندوؤں کی توہین کی جارہی ہے۔