مانڈویا نے کورونا ٹیکہ کاری میں ہر شخص تک پہنچنے پر زور دیا


نئی دہلی، 11 نومبر: صحت اور خاندانی بہبود کے مرکزی وزیر منسکھ مانڈویا نے کورونا ٹیکہ کاری مہم میں ہر شخص تک پہنچنے پر زور دیتے ہوئے ریاستوں کو یقین دلایا ہے کہ ملک میں کووڈ ویکسین کی کوئی کمی نہیں ہے۔
جمعرات کو یہاں ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے وزرائے صحت کے ساتھ کووڈ ٹیکہ کاری کی ہر گھر دستک مہم کو مضبوط بنانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے مسٹر مانڈویا نے کہا کہ کووڈ ویکسین پہنچانے کے لیے ہر فرد تک پہنچنے کی کوشش کی جانی چاہیے۔
انہوں نے کہا، ’کووڈ ویکسینیشن مہم میں کسی بھی شخص چھوٹنا نہیں چاہیے۔