سلمان خورشید پر بی جے پی سخت، کانگریس خاموش


نئی دہلی، 11 نومبر: سابق مرکزی وزیر سلمان خورشید کی کتاب ‘سن رائز اوور ایودھیا’ میں ہندوتوا پر کیے گئے تبصرے کے لیے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) انہیں کٹہرے میں کھڑا کر نے کے ساتھ ہی ‎کانگریس قیادت کو نشانہ بنا رہی ہے۔
جناب سلمان خورشید کی کتاب ‘سن رائز اوور ایودھیا’ بدھ کے روز منعقدہ تقریب میں ریلیز ہوئی ہے جس میں کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم اور دگ وجئے سنگھ موجود تھے۔
اس کتاب میں ہندوتوا کا موازنہ دہشت گرد تنظیموں آئی ایس آئی ایس اور بوکو حرام سے کیے جانے پر بی جے پی نے مسٹر سلمان خورشید کی سخت نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ یہ ہندوتوا کی توہین ہے اور اس سے ہندوستان کی روح کو ٹھیس پہنچتی ہے۔