سپریم کورٹ: منی پور کے بی جے پی کے 12 ایم ایل اے کی ‘نااہلی’ پر جلد فیصلہ


نئی دہلی، 11 نومبر: سالیسٹر جنرل تشار مہتا نے جمعرات کو سپریم کورٹ کو بتایا کہ منی پور کے گورنر 12 ریاستی قانون سازوں کی زیر التوا نااہلی معاملے میں جلد فیصلہ کریں گے۔
جسٹس ناگیشورا راؤ، جسٹس بی آر گاوائی اور جسٹس بی وی ناگرتھنا کی ڈویژن بنچ نے گزشتہ سماعت کے دوران منگل کو عرضی گزار تریپورہ کے کانگریس ایم ایل اے ڈی ڈی کیتھی کے اس استدلال سے اتفاق کیا کہ منی پور بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے 12 ایم ایل اے کو ‘آفس آف پرافٹ’ کے معاملے میں نااہل قرار دیئے جانے کے مسئلہ پر الیکشن کمیشن کی سفارش کے بعد گورنر اپنا فیصلہ دینے سے نہیں بچ سکتے۔