ضلع کانگریس کمیٹی کی میٹنگ اختتام پذیر


ہوشنگ آباد10نومبر(عادل فاضلی)آج ضلع کانگریس دفتر میں نو تعینات عہدیداروں کی میٹنگ منعقد ہوئی۔ تمام نئے عہدیداروں کومبارکباد پیش کی گئی۔ میٹنگ میں مختلف تجاویز پر بحث کے بعد فیصلہ کیا گیا کہ پنڈت جواہر لال نہرو اور مولانا آزاد کا یوم پیدائش 14/11/2021 کو منایا جائے گا۔ اس کے ساتھ ہی بڑھتی ہوئی مہنگائی اور گرتی ہوئی معیشت کے خلاف 14 سے 21 تک ضلع بھر میں جن جاگرن پد یاترا کا انعقاد کیا جانا ہے۔جس کا آغاز 14نومبر کو ضلع ہیڈ کوارٹر سے ہو گا۔ ممبر سازی مہم کا شاندار آغاز کیا جائے گا۔ کانگریس کی رکنیت سازی مہم پورے ضلع میں شروع کی جائے گی جس کا ہدف ضلع بھر سے ہزاروں کانگریسی ممبران ہیں۔