تعلیم کی طرف مہم میں 100 بچوں کو مفت کوچنگ


اندور10نومبر(طاہر صدیقی)سماجی تنظیم اریب ویلفیئر سوسائٹی نے اپنی مہم ‘تعلیم کی طرف’ کے تحت 5ویں سے 8ویں جماعت کے طلبہ کے لیے مفت کوچنگ شروع کی ہے۔تنظیم کے امان اللہ صدیقی اور شیخ مبین نے بتایا کہ ان بچوں کو ابتدائی تعلیم دی جائے گی۔تنظیم کی جانب سے ان بچوں کو ٹی شرٹس،ا سکارف، بیگ اور کاپیاں بھی دی گئی ہیں۔جلد ہی اسی طرح کی کوچنگ اندور شہر کے دیگر حصوں میں بھی شروع کی جائے گی تاکہ غریب اور نادار بچے تعلیم کی طرف آ سکیں۔