میونسپل کارپوریشن کی صفائی مہم مسلسل جاری


اُجین10نومبر(نیا نظریہ بیورو)کارپوریشن کمشنر کی ہدایات کے مطابق کارپوریشن کی جانب سے شہر کے مختلف علاقوں، کالونیوں اور محلوں میں خالی پلاٹوں پر کچرا پھینکنے کے مسئلے کو حل کرنے کے لیے پلاٹوں کی صفائی کی جا رہی ہے۔ایس سلسلہ میں بدھ کے روزمنگل ناتھ مین روڈ ،گورنمنٹ گرلز اسکول کے اردگرد کا علاقہ،گیاس کا باڑہ، نیا پورہ، گوتم مارگ، پپلی ناکہ چوراہا، رن مکتیشور کچا علاقہ، محمدی مسجد،جانسا پورہ تلائی، کارتک میلہ گراو ¿نڈ، ہاٹ کی صفائی، پتی بازار کا علاقہ،ابدال پورہ، کھنڈیلوال نگر، مہیش نگر،جم والی گلی، فضل پورہ کمپلیکس کے قریب، بجاسن ماتا مندر،اتھروا ہوٹل کے سامنے، جئے سنگھ پورہ، چار دھام پارکنگ، کالی ماتا مندر،سیٹھی نگر، تیواری کالونی، انگل کمپاو ¿نڈ، سندھی کالونی،رشی نگر، وکرم نگر، سرسوتی نگر پلاٹ، گھٹ کرپر مارگ،بجرنگ نگر کا پلاٹ، ہنومان نگر چوراہے سے ہاٹ بازار مین روڈ اور ہنومان نگر چوراہے سے نیل گنگا چوک مین روڈ تک، وویکانند کالونی ڈی سیکٹر الکھدھام کالونی،وکرم ہومز کالونی، ناگیشور دھام کالونی،دلیل کو ویاس نگر، مودی نگر، مہاکال کامرس کالونی، الک نندا نگر، ناگجھیری صنعت پوری وغیرہ علاقوں میں پلاٹوں اور سڑکوں کی صفائی کی گئی۔
کمشنر نے عام شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ عوامی مقامات، کھلے پلاٹوں پر کچرا پھینکے بغیر کوڑا کرکٹ کو مقررہ کچرا اٹھانے والی گاڑی کے حوالے کریں۔