اُجین میں15 نومبر سے گدھوں کا میلہ:


ہر سال لگنے والے میلے میں 5 دن پہلے پہنچے تاجر، دور دراز سے خریدار آنے کی توقع
اُجین10نومبر(نیا نظریہ بیورو)اُجین کے کارتک میلہ گراو ¿نڈ میں ہر سال لگنے والا گدھوں کا میلہ اس بار بھی لگے گا۔ میلہ 15 نومبر سے شروع ہوگا، لیکن گدھوں اور ان کے سوداگروں نے چار دن پہلے ہی اُجین میں ڈیرے ڈال لیے ہیں۔ میلے میں زیرا پور، شاجاپور، مکسی، سوسنیر، سارنگ پور، بھوپال، راجستھان، مہاراشٹر سمیت دیگر مقامات سے تاجر میلے میں پہنچیں گے۔
اُجین میں شپرا ندی کے کنارے بڑھ نگر روڈ پر واقع کارتک میلہ گراو ¿نڈ میںلگنے والایہ میلہ ہر سال گیارس سے کارتک پورنیما تک لگایا جاتا ہے، لیکن یہ میلہ پچھلے سال نہیں لگا تھا۔ جس کی وجہ سے گدھوں کے ڈیلر 4 دن پہلے ہی یہاں پہنچ گئے۔ پہلے دن 70 گدھے فروخت کے لیے آئے۔
اس بار اُجین میں 15 سے 20 نومبر تک گدھوں کا میلہ لگایا جائے گا۔ لیکن اس سے پہلے کئی تاجر اپنے گدھے بیچنے شہر آ چکے ہیں۔ اب ان کے خریدار بھی آنا شروع ہو گئے ہیں۔ ہر سال ریاست بھر سے تاجر گدھوں کی خرید و فروخت کے لیے اُجین کے میلے میں آتے ہیں۔ تاجر کمل پرجاپت نے بتایا کہ میلہ گیارس سے شروع ہوگا۔ اب شاجاپور، سوسنیر، راجستھان، مہاراشٹر، زیراپور سے 70 سے زیادہ گدھے فروخت کے لیے آئے ہیں۔ تاہم دو سال سے میلہ نہیں لگا۔
میلے میں گدھوں کی قیمت یہاں 5 ہزار سے 30 ہزار روپے کے بیچ طے ہوتی ہے۔ اس گدھوں کے میلے میں بہت سے چھوٹے بڑے خریدار آتے ہیں۔ اُجین کے قریب صاحب کھیڑی سے آئے کسان سومیشور نے بتایا کہ کورونا کی وجہ سے پچھلے دو سالوں سے جانوروں کی تعداد میں کمی آئی ہے۔