ادبی تنظیم لعل و گوہر کو اعزاز سے نوازا جائےگا


اُجین10نومبر(نیا نظریہ بیورو)چھندواڑہ میںکرتش کیئر فاو ¿نڈیشن کی طرف سے منعقد ہونے والی کارن سٹی فاو ¿نڈیشن فیئراور اعزازی تقریب میں تعلیم،ادب، سماجی خدمت وغیرہ جیسے مختلف شعبوں میں بہتر کام کرنے والے اداروں کو اعزاز سے نوازا جائے گا۔سابق وزیر اعلیٰ کمل ناتھ 15 نومبر کو چھندواڑہ میں ہونے والے اس عظیم الشان پروگرام میں بطور مہمان خصوصی شرکت کریں گے۔اُجین کے لوگوں اور خاص طور پر علم و ادب کے میدان میں کام کرنے والی تنظیم لعل او گوہر کے لیے یہ خوشی کی بات ہے کہ ان کی بے لوث کاوشوں، ادبی جوش و جذبے کی اب کھلے دل سے تعریف و ستائش ہو رہی ہے۔تنظیم کے بانی حمید گوہر اسے عوام کی محبت اور ان کی مسلسل کوششوں کا کارنامہ سمجھتے ہیں۔واضح رہے کہ تنظیم کی کئی اکائیاں ادب کی گنگا جمنی تہذیب کو تھامے نئے کاتبوں کو آگے آنے کے مواقع فراہم کر رہی ہیں۔ اس ادبی فاو ¿نڈیشن کے بینر تلے ملک اور بیرون ملک سے اردو ادب کی کئی بڑی شخصیات کو متعارف کرایا گیا ہے۔اس پروگرام ‘چھندواڑہ ادب کے جھرنکوں سے’ کے ذریعے تنظیم نے ایک دستاویزی سیریز چلائی ہے، جسے سنگیتا شریواستو ‘سمن’ نے پیش کیا ہے۔