سوشل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا مدھیہ پردیش کی ریاستی ایگزیکٹودی گئی تشکیل


بھوپال10نومبر(نیا نظریہ بیورو)سوشل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا مدھیہ پردیش کی ریاستی ایگزیکٹو تشکیل دی گئی۔ریاستی نمائندہ کونسل کا انعقاد 9 نومبرکو بھوپال میں کیا گیا۔پارٹی کے قومی جنرل سکریٹری الیاس محمد تھمبے اور محمد شفیع صاحب نے ریاستی ایگزیکٹو کی تشکیل میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔جہاں ان کی ہدایت پر ریاستی ایگزیکٹو کی تشکیل کا عمل مکمل ہوا اور ریاست کے نئے عہدیداروں کا انتخاب کیا گیا۔ریاستی نمائندہ اسمبلی میں کسانوں کے مسئلہ، ریاست میں بڑھتی ہوئی فرقہ پرستی، بے روزگاری، وقف املاک پر ناجائز قبضوں کے خلاف متفقہ طور پر قراردادیں منظور کی گئیںہیں۔ریاستی ایگزیکٹو اس طرح ہے:ریاستی صدر: کفیل رضا، اندور، نائب صدر:عرفان الحق انصاری،جبل پور،شمشاد علی، نیمچ،ایڈوکیٹ ودیاراج مالویہ، بھوپال،جنرل سکریٹری: ڈاکٹر ممتاز قریشی، اندور سیکرٹری:مسز صوفیہ گوری، اندور،عارف خان، شیو پوری، خزانچی خالد چھپا، اندور،ا راکین:ناصر خان، شیوپور،عبدالرو ¿ف بیلم، اندورمسلیم انصاری، اندور، ایڈوکیٹ ساجد صدیقی، بھوپال،مفتی عادل خان، راج گڑھ،سید لودھی، اندور،رمیز خان، اجین۔