وزیر اعظم کی آمد کے پیش نظرکلکٹر نے جاری کئے احکامات:


ہوٹل-لاج میں کون ٹھہرا یہ معلومات پولیس کو دینا ہوگی،بغیر اطلاع مکان کرایہ پر دینا ممنوع
بھوپال10نومبر(نیا نظریہ بیورو)وزیر اعظم نریندر مودی 15 نومبر کو بھوپال آ رہے ہیں۔ وی وی آئی پی موومنٹ کی وجہ سے کلکٹر اویناش لوانیا نے ہوٹل، لاجز، دھرم شالا، ڈھابوں میں رکنے سمیت مکان کوکرائے پر دینے،گھر میں کام کرنے والے نوکراور عمارت میں کام کرنے والوں کی معلومات بھی پولیس کودینے کے احکامات جاری کیے ہیں۔ احکامات فوری طور پر نافذ العمل ہو گئے ہیں۔
کلکٹر لوانیا نے ضابطہ فوجداری کی دفعہ 144 کے تحت احکامات جاری کیے ہیں۔ خلاف ورزی پر دفعہ 188 کے تحت کارروائی کی جائے گی۔ اس حوالے سے ڈی آئی جی ارشاد ولی کو بھی تحقیقات کا حکم دے دیا گیا ہے۔
کسی بھی ہوٹل، لاج، دھرم شالہ، ڈھابے یا کسی بھی ایسی جگہ جہاں باہر کے لوگ آتے ہیں اور ٹھہرتے ہیں، ہر روز پولیس کو معلومات دینا ضروری ہے۔ ان کی تمام تفصیلات رجسٹر میں درج کرنی ہوں گی۔کوئی بھی شخص اپنا مکان یا اس کا کچھ حصہ کسی کو کرائے پر نہیں دے گا جب تک کہ وہ پولیس کو کرایہ دار یا ادائیگی کرنے والے مہمان کی مکمل تفصیلات نہ دے۔گھریلو ملازمین کو اس وقت تک نہیں رکھا جا سکے گا جب تک ان کی اطلاع سٹیشن انچارج کو نہیں دی جاتی۔گھروں میں پہلے سے کام کرنے والے نوکروں کی معلومات بھی پولیس کو دینی ہو گی۔عمارت کی تعمیر میں لگے مزدوروں یا کاریگروں کے بارے میں بھی معلومات لازمی طور پر تھانے میں دی جائیں گی۔