نائیڈو نے مولانا ابوالکلام کو خراج عقیدت پیش کیا


نئی دہلی، 11 نومبر: نائب صدر ایم ونکیا نائیڈو نے قوم پرست، مجاہد آزادی اور ماہر تعلیم مولانا ابوالکلام آزاد کو ان کی یوم پیدائش پر خراج عقیدت پیش کیا ہے۔
جمعرات کو یہاں جاری اپنے ایک پیغام میں مسٹر نائیڈو نے کہا کہ مولانا ابوالکلام نے قومی یکجہتی اورا قدار پر مبنی تعلیم کو فروغ دیا۔
مسٹرنائیڈو نے کہا’’میں قوم پرست، مجاہد آزادی ، مفکر اور ماہر تعلیم مولانا ابوالکلام آزاد کی یوم پیدائش پر خراج عقیدت پیش کرتا ہوں۔