طالبان ’دہلی سیکورٹی مذاکرات‘ کے بارے میں پرامید:ذبیح اللہ مجاہد

کابل 10 نومبر: طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ امارت اسلامیہ ہندوستان میں افغانستان کے معاملے پر جاری دہلی سیکورٹی مذاکرات کے بارے میں “پر امید” ہیں۔
طلوع نیوز کے مطابق، مسٹر مجاہد نے کابل میں ایک پریس کانفرنس میں ہندوستان میں افغانستان پر علاقائی سلامتی کے مذاکرات کے تناظر میں کہا کہ امارت اسلامیہ اس پروگرام کے بارے میں “پرامید” ہے۔
افغانستان پر دہلی ریجنل سیکورٹی ڈائیلاگ میں ہندوستان، روس، ایران، قزاقستان، کرغزستان، ترکمانستان، تاجکستان اور ازبکستان سمیت آٹھ ممالک کے سیکورٹی چیف کو شامل کیا گیا ہے۔
غورطلب ہے کہ طالبان جمعرات کو اسلام آباد میں ٹروئیکا پلس میٹنگ میں شرکت کرنے جا رہاہے،جس میں روس، چین، امریکہ اور پاکستان کے خصوصی نمائندے شرکت کریں گے۔