حکومت نے ایتھنول کی قیمت میں اضافہ کیا

نئی دہلی، 10 نومبر: حکومت نے شوگر ملوں کو راحت دیتے ہوئے سنہ 2021-22 کے لئے ایتھنول کی قیمت میں اضافہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
وزیراعظم نریندرمودی کی صدارت میں بدھ کو یہاں ہوئی اقتصادی امور کی کابینہ کمیٹی ( سی سی ای اے) کی میٹنگ میں اس قرارداد کو منظوری دی گئی۔
میٹنگ کے بعد اطلاعات و نشریات کے وزیر انوراگ ٹھاکر نے ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ اقتصادی امور کی کابینہ کمیٹی نے سال 2020-21 کے آئندہ چینی سیزن کے لیے گنے کے شیرے سے حاصل بہترین ایتھنول کی قیمت مقرر کرنے کی منظوری دے دی ہے۔