حکومت نے اناج کی پیکنگ میں جوٹ کا استعمال لازمی قرار دیا

نئی دہلی، 10 نومبر: حکومت نے اگلے ایک سال تک اناج کی پیکنگ کے لیے جوٹ کے تھیلے کا استعمال لازمی کر دیا ہے۔
اطلاعات و نشریات کے وزیر انوراگ ٹھاکر نے بدھ کے روز یہاں ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ یہ فیصلہ وزیر اعظم نریندر مودی کی صدارت میں ہونے والی اقتصادی امور کی کابینہ کمیٹی کی میٹنگ میں کیا گیا ہے، جس کے تحت یکم جولائی سے اگلے سال 30 جون تک پیکنگ میں جوٹ کے لازمی استعمال کے معیاروں کو منظوری دے دی گئی ہے۔
اس فیصلے کے تحت 2021-22 میں غذائی اجناس کی پیکنگ میں جوٹ کا استعمال 100 فیصد اور چینی کی پیکنگ میں 20 فیصد کیا گیا ہے۔