گہلوت نے ایم پی رنجیتا کولی کے گھر پر حملے کی جانچ کرنے کا حکم دیا

جے پور، 10 نومبر: راجستھان کے وزیر اعلی اشوک گہلوت نے بھرت پور سے رکن پارلیمنٹ رنجیتا کولی کے گھر پر حملے کے واقعہ کی مکمل جانچ کے بعد سخت کارروائی کرنے کی ہدایت دی ہے۔
مسٹر اشوک گہلوت نے آج سوشل میڈیا کے ذریعے کہا کہ بھرت پور حلقہ سے ایم پی رنجیتا کولی سے فون پر بات کرنے کے بعد ان کی خیریت معلوم کی۔
اس کے ساتھ ہی پولس کے ڈائریکٹر جنرل اور محکمہ داخلہ کے پرنسپل سکریٹری کو ہدایت دی گئی ہے کہ واقعہ کی مکمل تحقیقات کے بعد سخت کارروائی کی جائے۔