کانگریس نے اموات کے اعداد و شمار چھپانے کا الزام لگایا

بھوپال، 10 نومبر: بھوپال کے سرکاری کملا نہرو اسپتال کے شیشو وارڈ میں آگ لگنے سے بچوں کی موت کے معاملے میں اہم اپوزیشن کانگریس نے آج الزام لگایا کہ حکومت موت کے اصل اعداد و شمار کو چھپا رہی ہے۔
کانگریس کا دعویٰ ہے کہ اس واقعہ میں 14 بچوں کی موت ہوئی ہے۔
کانگریس نے اس معاملے کی جانچ ایڈیشنل چیف سکریٹری کے عہدے کے افسر سے کرانے کے حکومتی اقدام کی بھی مخالفت کی اور کہا کہ تحقیقات ان لوگوں کو سونپ دی گئی ہے جو خود اس کے ذمہ دار ہیں۔