سارسوت بھارت پٹرولیم کارپوریشن لمیٹڈ میں ڈائریکٹر مقرر

اجمیر 10 نومبر: حکومت ہند کی پٹرولیم اور قدرتی گیس کی وزارت کے ڈپٹی سکریٹری شیام سنگھ مہرنے ایک حکم نامہ جاری کرکے اجمیر دیہات کے صڈر بی جے پی کے صدر اور مہارشی دیانند سرسوتی یونیورسٹی سے وابستہ پروفیسر بھگوتی پرساد سارسوت کو تین سال کی مدت کے لیے بھارت پیٹرولیم کارپوریشن لمیٹڈ میں بطور ڈائریکٹر مقرر کیا گیا ہے۔
اسی حکم نامے میں چار دیگر کو بھی ڈائریکٹر بنایا گیا ہے۔
پروفیسر سارسوت کی تقرری کے حکم کے بعد،مبارکباد دینے والے بی جے پی کے کارکنان کا تانتا لگ گی ہے۔