کانپور میٹرو ایس پی کی سوغات:اکھلیش

لکھنؤ:10نومبر: سماج وادی پارٹی(ایس پی) سربراہ اکھلیش یادو نے اترپردیش کی بی جے پی حکومت پر کانپور میں شروع کی گئی میٹرو ریل خدمت کا جھوٹا سہرا لینے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ کانپور میٹرو حقیقت میں مقامی لوگوں کے لئے ایس پی کی سوغات ہے۔
قابل ذکر ہے کہ وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے بدھ کو کانپور میں اترپردیش میٹرو ریل کارپوریشن کے ذریعہ چلائے گئے میٹر ریل سروس کے ٹرائل رن کا آغاز کیا۔
انہوں نے اس سروس کو کانپور کے باشدنوں کے لئے بہتر اور سہولیت بخش ٹرانسپورٹ سروس کی سوغات بتایا۔