اے ٹی کارڈ تبدیل کرکے دھوکہ دہی کرنے والے بین ریاستی گروہ کے تین ارکان گرفتار

دہرادون 10 نومبر: دہرادون پولیس نے اتراکھنڈ سمیت مختلف ریاستوں میں لوگوں کی مدد کے نام پر ان کا اے ٹی ایم کارڈ بدل کر ٹھگی کرنے والے بین ریاستی گروہ کے تین ارکان کو گرفتار کیا ہے۔
ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس (ڈی آئی جی) جیوترمئے کھنڈوری نے بدھ کے روز بتایا کہ 8 اکتوبر کو دہرادون کے رائے پور کی رہنے والی تیوو دیوی اہلیہ سبھاش سنگھ نے شکایت درج کرائی کہ کینرا بینک کے مقامی اے ٹی ایم میں نامعلوم افراد نے دھوکہ دہی سے ایس بی آئی بینک کا اے ٹی ایم کارڈ بدل کر متاثرہ کے کاؤنٹ سے دو لاکھ 75 ہزار روپے نکال لئے ہیں۔
جس کے بعد مقدمہ درج کر کے ملزمان کی گرفتاری کے لیے دو ٹیمیں تشکیل دی گئیں۔