کملا نہرو اسپتال میں آتشزدگی کے معاملے میں افسران ہٹائے گئے

بھوپال، 10 نومبر: بھوپال کے کملا نہرو سرکاری اسپتال کے شیرخوار وارڈ میں پیر کی رات آگ لگنے کے واقعہ کے سلسلے میں وزیر اعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان کی ہدایت پر گاندھی میڈیکل کالج کے ڈین جتیندر شکلا، حمیدیہ اسپتال سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر لوکیندر دوے اور کملا نہرو اسپتال کے آپریٹر کے کے دوبے کو عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے۔
اس کے علاوہ کیپٹل پروجیکٹ ایڈمنسٹریشن (سی پی اے) کے الیکٹرسٹی ونگ کے ڈپٹی انجینئر اودھیش بھدوریا کو معطل کر دیا گیا ہے۔
انہیں وارڈ میں بجلی کی فراہمی کا ذمہ دار قرار گیا ہے۔