جونپور:ڈی ایم نے سرکاری اسپتال میں منایا بیٹی کا یوم پیدائش

جونپور:10نومبر: اترپردیش کے ضلع جونپور کے ڈی ایم منیش کمار ورما نے اپنی بیٹی کا یوم پیدائش سرکاری اسپتال میں منا کر سماج کو انوکھا پیغام دیا ہے۔
ڈی ایم منیش کمار ورما اور ڈاکٹر انکتا راج کے ذریعہ سماج میں ایک نئی مثال قائم کرتے ہوئے اپنی بیٹی آویا کی تیسری یوم پیدائش ضلع خاتون اسپتال میں ڈاکٹروں، اہل خانہ اور میڈیا نمائندوں کے ساتھ کیک کاٹ کر منایا گیا اور تحفے کے طور پر بیٹی کو اونی لباس فراہم کئے۔
اس کے ساتھ ہی 10نومبر 2018 کی یاد دوبارہ تازہ ہوگئی۔