پرگیہ ٹھاکر نے اب اذان سے متعلق متنازعہ بیان دیا

بھوپال، 10 نومبر: بھوپال کی ایم پی پرگیہ ٹھاکر اب ‘اذان’ سے متعلق اپنے عوامی بیان کو لے کر سرخیوں میں آگئی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ لوگ صبح کی اذان سے پریشان ہیں۔
اس بیان کے سلسلے میں ایم پی کا ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوا ہے، جو ایک دن پہلے بھوپال ضلع کے بیرسیا علاقے میں ایک عوامی پروگرام کا بتایا جاتا ہے۔