کملا نہرو اسپتال واقعہ کے معاملے میں اہم میٹنگ

بھوپال 10 نومبر: سرکاری کملا نہرو اسپتال کے بچوں کے وارڈ میں آگ لگنے کے واقعہ کے سلسلے میں وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان نے آج یہاں ایک میٹنگ بلائی ہے، جس میں اس طرح کے واقعات کو روکنے کے لیے اہم فیصلے کیے جانے کا امکان ہے۔
سرکاری ذرائع کے مطابق اس میٹنگ میں صحت عامہ اور خاندانی بہبود کے وزیر ڈاکٹر پربھورام چودھری، میڈیکل ایجوکیشن منسٹر وشواس سارنگ، وزیر داخلہ نروتم مشرا ، شہری ترقی اور ہاؤسنگ کے وزیر و بھوپال ضلع کے انچارج بھوپیندر سنگھ بھی اس میٹنگ میں شرکت کریں گے۔
اس میٹنگ میں ان محکموں کے سینئر افسران کو بھی بلایا گیا ہے۔