کشمیر میں اضافی فوجی جماؤ سے لوگوں کا جینا مشکل کر دیا جا رہا ہے: محبوبہ مفتی

سری نگر،10 نومبر (یو این آئی) پی ڈی پی صدر اور سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کا ماننا ہے کہ کشمیر میں اضافی فوجی جماؤ سے یہاں کے لوگوں کا جینا مزید دو بھر کر دیا جا رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ سیکورٹی کے بہانے پر یہاں کے لوگوں کا دم گھٹایا جا رہا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ جموں و کشمیر کے بحران کے خاتمے کے لئے فوجی کی بجائے سیاسی حل کی ضرورت ہے۔