راجستھان : باڑمیر میں بس اور ٹریلر میں ٹکر، آگ لگنے سے 5 افراد ہلاک

باڑمیر، 10 نومبر: راجستھان کے ضلع باڑمیر میں جودھ پور قومی شاہراہ پر واقع بھنڈیا واس گاؤں میں آج بس اور ٹریلر کے درمیان ٹکر کے بعد دونوں گاڑیوں میں آگ بھڑک اٹھی جس سے پانچ افراد ہلاک اور 20 سے زیادہ زخمی ہوگئے۔
پولیس کے مطابق دونوں گاڑیوں میں آگ لگنے سے بس میں سوار 3 افراد جاں بحق جبکہ ٹریلر میں سوار ایک شخص جھلس گیا جبکہ حادثے میں شدید زخمی ایک شخص اسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔
حادثے کے زخمیوں کو بالتورا کے ناہٹا اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے اور کچھ شدید زخمیوں کو جودھ پور بھیجا گیا ہے۔