کانپور:جیکا وائرس کے انفکشن کو روکنے کی کوششیں اطمینان بخش:یوگی

کانپور:10نومبر: اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے ریاست کے کانپور شہر میں جیکا وائرس کے انفکشن کو روکنے کے لئے مقامی انتظامیہ کے ذریعہ کی جارہی کوششوں کو قابل اطمینان قرار دیتے وہئے کہا ہے کہ معقول نگرانی اور صفائی مہم کے ذریعہ حالات اب کنٹرول میں ہیں۔
وزیر اعلی یوگی نے بدھ کو کانپور میں جیکا وائرس کے انفکشن کو روکنے کے لئے جاری کوششوں کا جائرہ لینے کے بعد میڈیا نمائندوں کو بتایا کہ کانپور میں گذشتہ ایک مہینے میں اس وائرس کے انفکشن کے 105 مریض ملے ہیں جن میں سے 17مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔

یوگی نے کہا کہ شہر کے پانچ وارڈ اس وائرس کے انفکشن سے خصوصی طور سے متاثر تھے لیکن مقامی انتظامیہ اور نگر نگم سمیت دیگر ایجنسیوں کے اجتماعی کوششوں کی مدد سے نگرانی اور صفائی مہم کو تیز کر کے حالات کو کنٹرول میں کرلیا گیا۔