نائیڈو نے چھٹھ کی مبارک باد پیش کی

نئی دہلی 10 نومبر: نائب صدر ایم وینکیا نائیڈو نے چھٹھ تہوار کے موقع پر اپنی نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ فطرت میں ہمارے عقیدے کا تہوار ہے۔
مسٹر نائیڈو نے بدھ کو یہاں جاری ایک پیغام میں کہا کہ چھٹھ ندیوں کی پاکیزگی اور سورج کی الوہیت کا تہوار ہے۔ انہوں نے کہا، “چھٹھ کے موقع پر اہل وطن کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد۔ ہمارے تہواروں میں فطرت کی تصویر جھلکتی ہے۔ یہ فطرت میں ہمارے عقیدے کا تہوار ہے۔ بھگوان سوریہ اور بھگوتی ششٹھی ہماری زندگی میں صحت، خوشحالی اور امن لائیں۔